Wednesday, July 15, 2020

دنیا کی اہم شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹراکاؤنٹس ہیک، آخر ماجرا کیا ہے؟؟؟ تشویشناک صورتحال جانئے

دنیا کی اہم شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹراکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں
دنیا کی اہم شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹراکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس، سابق امریکی صدرباراک اوباما، مائیک بلوم برگ، امری ترین شخٖ جیف بیزوس، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اوراوبر کا اکاونٹ ہیک کیا گیا ہے۔

ہیک اکاونٹس پرصارفین کو بٹ کوائن ڈبل کرنے کے بارے میں ٹویٹ کرکے جھانسہ دیا گیا تھا۔ ٹوئٹر کی جانب سے ہیک اکاونٹس کی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئیں ہیں۔ 

انتظامیہ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اکاوئنٹ ہیک ہونے سے آگاہ ہیں، مسئلہ پر قابو پانے اور معاملے کی تحقیقات کیلئے کام کررہے ہیں بہت جلد صارفین کو آگاہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بٹ کوائن سکیمر نے ہیکنگ سے ایک لاکھ دس ہزار ڈالرنامور اکاؤنٹس کے ذریعے بٹورے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3j4FwE2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times