Wednesday, July 22, 2020

ٹیکنالوجی کمپنیز پر پابندی لگا کر ہم اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے: فواد چوہدری

فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیز پر پابندی لگا کر ہم اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو دھمکیاں دی جائیں گی کہ ان کی سروسز پر پابندی لگادی جائے گی تو یہ کمپنیاں پاکستان آکر کاروبار نہیں کریں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان کمپنیز کا اعتراض یہ ہے کہ جب حکومت کا دل چاہتا ہے وہ پابندی لگا دیتی ہے اس طرح سے ملک نہیں چلتے، پابندی لگا کر اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ ٹیکنالوجی کے کاروبار سے وابستہ ہیں ، اپنے اداروں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد سے متعلق سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ہر کوئی یوٹیوب پر چاچا، ماما بن کر بیٹھ جاتا ہے۔

اس پر فواد چوہدری سمیت وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدرس نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوب کی بندش مسئلے کا حل نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32YqSJ5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times