Wednesday, July 29, 2020

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خلیجی ملک عمان نے بیڑا اٹھالیا، خوشخبری جانئے

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خلیجی ائیرلائن کا پاکستان کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کردیا ہے
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خلیجی ائیرلائن کا پاکستان کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان، خلیجی ملک عمان کی قومی ائیرلائن 31 جولائی کو مسقط سے کراچی کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔

وطن واپس آنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو جلد سے جلد ٹکٹ بک کروانے کی ہدایت کر دی۔ عمان ائیر نے اعلان کیا ہے کہ 31 جولائی کو پاکستان کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

عمان ائیر کے حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خلیجی ائیرلائن 31 جولائی کو مسقط سے کراچی کیلئے ایک خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔ جو لوگ پاکستان جانے کے خواہش مند ہیں، انہیں فوری ٹکٹ بک کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب عمانی حکومت نے پاکستان سمیت تمام ممالک کے مملکت میں آنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری پالیسی جاری کی ہے۔

 پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی ٹریول ایڈوائزری پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ عمانی حکومت نے پاکستانیوں کا مملکت میں داخلہ عمانی سفارتخانے کے خصوصی پرمٹ سے مشروط کردیا ہے۔

عمانی حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے ہیں۔ جس کے تحت نئی ایڈوائزری پالیسی جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

نئی ٹوٹریول ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ دوسرے ممالک سے عمان میں آنے والے مسافر صرف عمانی ائیر لائنز جن میں سلام ائیر اور عمان ائیر شامل ہیں، ان کے علاوہ مسافروں کو دیگر کوئی بھی ائیر لائنز آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

تمام مسافر صرف عمانی ائیر لائنز میں ہی سفر کرنے کے پابند ہیں۔ اسی طرح کورونا ایس اوپیز کے تحت مسافروں کا قیام کے دوران سیلف انشورنس کا ہونا لازم ہوگا۔

نئی ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو14 روز کیلئے قرنطینہ ہونا بھی لازم ہوگا۔ قرنطینہ کی شرائط سے صرف جہازوں کا عملہ مستثنیٰ ہوگا۔ اسی طرح عمان قرنطینہ کی شرط پوری کرنے کیلئے عمان میں پہنچ کر ٹریکنگ بریسلیٹ پہننا بھی لازم ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P21zgZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times