
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ڈاکٹر نے مریضوں کی خدمت کرنے ہوئے اپنی زندگی کو بھی داؤ پر لگا دیا، ڈاکٹر باھبری سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں فرنٹ لائن پر کام کر رہے تھے۔
اس کے علاوہ وہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کو اس سے بچانے کے لیے ذرائع ابلاغ میں بھر پور آگہی مہم بھی چلا رہے تھے۔
ڈاکٹر باھبری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں لوگوں کو اطمینان دلایا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں، صحت مستحکم ہے البتہ پانچ دن سے بخار کم نہیں ہو رہا، ضروری سمجھا کہ اسپتال میں باقاعدہ علاج کرایا جائے اس مقصد کے تحت یہاں داخل ہوگیا۔
ڈاکٹر نزار باھبری اب تک کورونا کے 513 سے زیادہ مریضوں کا علاج کرچکے ہیں مگر آخر میں کورونا وائرس نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X5BGRw
0 comments: