Sunday, July 26, 2020

چیئرمین نیب کا مقدمات نمٹانے سے متعلق بیان نااہلی اور ناکامی کا اعتراف ہے: نفیسہ شاہ

نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ نیب کے دہرے معیار، سیاستدانوں سمیت تاجروں اور دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف انتقامی کارروایوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کا مقدمات نمٹانے سے متعلق بیان نااہلی اور ناکامی کا اعتراف ہے، مقررہ وقت میں کیسز نہ نمٹانا اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ نیب کا مقصد صرف اپوزیشن رہنماوں کی تضحیک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے اپوزیشن رہنماوں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے لیکن تاحال کچھ ثابت نہیں کر سکی۔

اپوزیشن رہنماؤں کو پہلے گرفتار اور بعد میں تحقیقات کی جاتی ہیں، حکومتی ارکان کے سکینڈلز میں نام آنے کے باوجود نہ انکی گرفتاری ہوتی ہے نہ ہی تحقیقات شروع ہوتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WYa1SM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times