
وزیر اعظم کی جانب سے شہر قائد میں بجلی کی طویل بندش پر نوٹس لینا بھی کسی کام نہ آیا، کے الیکٹرک کے کانوں پر جوں بھی نہ رینگی۔ شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بھی کئی گھنٹے بجلی غائب رہی۔
کراچی میں کہیں 8 تو کہیں 12، 12 گھنٹے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں شہریوں کو دن میں چین ہے اور نہ رات کو سکون ہے۔
کراچی میں کورنگی، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، شاہ فیصل، ملیر، لیاری، لانڈھی، گلشن اقبال ،فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کا کوئی علاقہ اس وبال سے محفوظ نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک اس آفت سے ریلیف نہیں مل سکا۔
شہراقتدارکا حال بھی مختلف نہیں،شہری اور دیہی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند ہونا معمول بن گیا ہے۔ مرمتی کام کا بہانہ الگ بنایا جاتا ہے۔ شہریوں کی شکایت سننے کو کوئی تیار نہیں۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،لاہوراور پشاور میں بھی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fgTikz
0 comments: