
شاہد خاقان عباسی نے میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 سے زائد پائلٹس ان سے رابطے میں ہیں، کہ ان کا کیا بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کو چاہیے کہ ان 262 پائلٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرے، ان پائلٹس کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دینا چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی پائلٹ نے امتحان میں نقل کی ہے تو اس کو فارغ کرنا چاہیے، یہ اختیار سول ایوی ایشن کے پاس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت ہوابازی نے 262 مشکوک پائلٹس کی فہرست جاری کی تھی جس پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 148مشکوک لائسنس کی لسٹ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو بھجوادی گئی ہے اور انہیں ہوابازی سے روک دیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2C8osMg
0 comments: