Sunday, July 19, 2020

ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ پر گل پانڑا کی ویڈیو سامنے آگئی، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

گل پانڑا
ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کے گانے کی ایک ریکارڈنگ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا۔

گلوکارہ گل پانڑا کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اس ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے پوچھا ہے کہ گل پانڑا کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی؟

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ نے ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔

گلوکارہ گل پانڑا سے متعلق تنازعات اس سے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں، نومبر 2 2017 میں انہیں ایک کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس جاری ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

گل پانڑا زیادہ تر پشتو میں گاتی ہیں مگر انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے لیے فارسی کا مشہور گیت گا کر بھی شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ انہوں نے اپنے انداز میں ایک پنجابی گانا بھی گایا جو بے حد پسند کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hijw6V

0 comments:

Popular Posts Khyber Times