Wednesday, July 22, 2020

قومی ٹیم کے سابق فٹبالر غلط انجیکشن لگنے کے باعث بینائی سے محروم، مزید 8افراد شکار

ایوب میڈیکل کمپلیکس
خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 9 مریض بینائی سے محروم ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ چشم میں 9 مریض کو انجیکشن لگایا گیا جس کے بعد ان کی بینائی غائب ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق فٹبالر افسر حسین بھی بینائی سے محروم ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریضوں کو لگنے والا انجیکشن اویسٹین کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر احسن اورنگزیب کے مطابق انجیکشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق بینائی سے محروم ہونے والے سابق فٹبالر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی جانب سے انجیکشن لگایا گیا تھا جس کے بعد سے ہم بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غلط انجیکشن لگانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر انصاف فراہم کیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hsQ4eG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times