
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چاروں دہشت گردوں کو مارنے والے بہادر اہلکار وں کے اعزاز میں کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے گفتگو کرتے ہوئے ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف )کے بہادر اہلکار رفیق سومرو نے بتایا کہ دہشت گرد ایک ایک کرکے فائرنگ کررہے تھے اور ساتھ ہی دستی بم بھی پھینک رہے تھے۔
بہادر اہلکار رفیق سومرو کے مطابق ہمارے چند ساتھی شہید ہوئے تو دہشت گرد نے مجھے زندہ پاکر مارنے کے لیے رائفل اٹھائی ہی تھی کہ میں نے فوری اس کے سر پر گولی ماری۔
رفیق سومرو نے مزید بتایا کہ چاروں دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے لیکن ہم نے انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا اور مرکزی گیٹ پر ہی مار گرایا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کرتے وقت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جب کہ مزید 2 دہشتگردوں کو آگے ہی مار گرایا اور دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dUXJQy
0 comments: