Wednesday, July 15, 2020

ایرانی بندرگاہ پر کھڑے7 بحری جہازوں میں آگ لگ گئی، فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا

ایران کی بندرگاہ پر کھڑے سات بحری جہازوں میں آگ لگ گئی
ایران کی بندرگاہ پر کھڑے سات بحری جہازوں میں آگ لگ گئی، فائر فائٹرز نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ،آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔

ملک کے جنوب میں بوشہر کی بندرگاہ میں آگ لگنے سے سات بحری جہاز جل گئے۔ جہازوں سے اٹھتا سیاہ دھواں دور تک کے علاقوں سے دیکھا گیا۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔

آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔اس سے قبل بھی ایران کی کئی حساس اور دفاعی نوعیت کی تنصیبات میں آگ لگنے کے پُراسرار واقعات پیش آچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fyqIvp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times