Monday, July 6, 2020

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی میں اضافہ، متاثرہ ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض تندرست ہوگئے

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی میں اضافہ، متاثرہ ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض تندرست ہوگئے
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک متاثرہ ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض تندرست ہوگئے ہیں۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 3344 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 50 مریض دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 اور اموات کی تعداد 4762 ہوگئی۔ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 94 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 459 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 94 ہزار 528، پنجاب 81 ہزار 317، خیبر پختونخوا 28 ہزار 116، بلوچستان میں 10 ہزار 814، اسلام آباد میں 13494، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 561 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار 342 ہوگئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iBC5nW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times