Tuesday, July 28, 2020

لاک ڈاؤن کے باعث فضائی آپریشن بند، پی آئی اے ملازمین 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم

قومی ایئرلائن کورونا لاک ڈاؤن کے باعث فضائی آپریشن بند
پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے بعد اب پی آئی اے کے ملازمین 2 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

قومی ایئرلائن کورونا لاک ڈاؤن کے باعث فضائی آپریشن بند ہونے پر بھی ریونیو کی کمی کا شکار ہوگئی ہے۔ قومی ایئرلائن کے ملازمین 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں اور انہیں مئی کے بعد تنخواہیں ہی ادا نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین عید الاضحی بھی تنخواہ کے بغیر گزاریں گے کیونکہ انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اگست میں کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے ملک کی سب سے بڑی ہوائی کمپنی ہے جس کے ملک بھر میں 14 ہزار ملازمین ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Da3E7L

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times