
کورونا کے پیش نظر حج کےلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔ وائرس سے متاثرہ کسی مشتبہ کارکن کو مکہ مکرمہ میں کام کی اجازت نہیں ہو گی۔
عازمین اور کارکنان کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، طواف اور سعی کے دوران سماجی فاصلوں کی پابندی لازم ہو گی۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیز کے مطابق اجتماعی نمازوں میں ماسک اور ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔
حاجیوں کے لئے خانہ کعبہ اور حجر اسود کے بوسہ کی سختی سے ممانعت ہوگی۔ سعودی حکام کے مطابق شیاطین کو مارنے کے لیے پیک شدہ کنکریاں فراہم کی جائیں گی، عرفات اور مزدلفہ میں پیک شدہ کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
کورونا کے باعث رواں برس حج میں سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک کے عازمین کو محدود تعداد میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ حج محفوظ اور صحت مند ماحول میں ہو۔ کورونا سے بچاؤ کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جا سکیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VSHZaO
0 comments: