Monday, July 27, 2020

مویشی منڈی 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ، خواجہ اظہارالحسن

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کےلیے مویشی منڈی کے اوقات کار میں اضافہ کردیا، اعلامیے کے مطابق اب مویشی منڈی رات 11 بجے تک کھلی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانور خریدنے میں پیش آنے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مویشی منڈی کے اوقات کاربڑھا دئیے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نئے اوقات کار کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مویشی کے نئے اوقات کار صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عثمان چاچڑ کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار کاروباری مراکز کیلئے نہیں ہیں، این سی او سی کے فیصلے کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ کو لیٹر بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی کے فیصلے پر سندھ حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھائے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے مویشی منڈی 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری دن میں ملازمت کرتے ہیں اور رات میں خریداری کرتے ہیں، حکومت کو شہریوں کی مجبوری کو سمجھنا ہوگا اور اس کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hIjUMm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times