
افغان میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں عام شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اس ضمن میں گورنر ہرات دفتر کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ نے طالبان کو نشانہ بنایا، حملے میں طالبان کے کئی رہنما ہلاک ہوئے۔
افغان فورسز کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات عمل میں لانے کے بعد نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fTyakQ
0 comments: