Saturday, July 18, 2020

پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے گئے

پی آئی اے
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے جن میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔

حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ لیٹر جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ پی آئی اے نے ان 17پائلٹس کو 2019میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا۔

پی آئی اے کے 48پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز جاری کیے معطل کردیے گئے ہیں اور مشکوک لائسنس پر 160سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30t8B3B

0 comments:

Popular Posts Khyber Times