ایف آئی اے کوئٹہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیق الرحمان نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گرفتار 16 ملزمان سے متعدد موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا ایک بس ڈرائیور ژوب سے وزیرستان جا رہا تھا، اس کے پاس 3 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کی نقدی اور لیپ ٹاپس برآمد ہوئے، بس ڈرائیور یہ رقم وزیرستان لے جا رہا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے سیکڑوں ڈپازٹ سلپس، چیکس بل، بلینک اور دستخط شدہ چیکس بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان سے پاکستانی اور افغانی کرنسی بھی ضبط کی گئی۔
مزید پڑھیں: بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب، ایک اور بھارتی آلہ کار قانون کی گرفت میں آ گیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایف آئی اے کی انسداد دہشت گردی وِنگ نے را کے گرفتار ایجنٹوں کی نشان دہی پر ایک اور اہم کارروائی کر کے ایک ملزم یاسین کو گرفتار کیا تھا، ملزم حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم یاسین کو بھارتی ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا، مذکورہ حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک سے دشمن عناصر کو رقم دی جا رہی تھی، گرفتار ملزم یاسین منی ایکس چینج کمپنی کا منیجر ہے۔ 3 دن قبل ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی سے ‘را’ سلیپر سیل کے اہم رکن ظفر کو بھی گرفتار کیا تھا، ملزم ظفر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اس کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ظفر نے بھارت میں 14 ماہ دہشت گردی کی ٹریننگ لی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fRG1iA
0 comments: