
انگلینڈ میں شہریوں کے لیے فیس ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مارکیٹوں، پوسٹ آفس، بینکوں میں ماسک نہ پہننےپر100پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا جائے گا جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 21 ہزار 351 روپے کے قریب بنتا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کے لیے واضح کیا ہے کہ ریستوران، جمز اور کلبز میں ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا جبکہ معذور افراد، 11سال سےکم عمر بچوں کو پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے۔
یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے عوامی ٹرانسپورٹ میں پہلےہی ماسک کااستعمال لازمی قرار دیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا کے 2 لاکھ 97 ہزار 146 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 769 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی تعداد 45 ہزار 554 تک پہنچ چکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WLnKw7
0 comments: