Friday, June 12, 2020

پاکستان ریلوے کی پولیس کا اہم کارنامہ، ڈبے میں چھپے کونسے قیمتی جانور برآمد کرلیے؟ وائلڈ لائف حکام حیران

 لکڑی کے ڈبے میں چھپائے جانے والے قیمتی جانور برآمد کرلیے ہیں
پاکستان ریلویز کی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لکڑی کے ڈبے میں چھپائے جانے والے قیمتی ہرن برآمد کرلیے۔

پاکستان ریلوے کی پولیس نے کینٹ کراچی کے پارسل آفس سے 2 قیمتی چنکارا ہرن برآمد کیے، ہرن کی جوڑی کو لکٹری کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈبے کو ریلوے پارسل آفس کراچی کینٹ سے بک کرایا جارہا تھا کہ اسی دوران پولیس اہلکار نے شک کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی۔

ایس پی ریلوے پولیس کے مطابق ڈبےجب کھولے گئے تو اُس میں نایاب نسل چنکارا کا جوڑا موجود تھا، جسے باہر نکالا اور پھر وائلڈ لائف حکام کو طلب کر جوڑا اُن کے حوالے کردیا گیا۔

قبل ازیں پولیس نے حیدرآباد سے گاڑی کے ذریعے اسمگل ہونے والے 18 ہرن برآمد کیے۔ سندھ کے ضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار نے سمارو موڑ کی چیک پوسٹ پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37lVPXu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times