Monday, June 29, 2020

کورونا کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے غریب طبقوں کیلئے عرب ممالک کا بڑا فیصلہ

عرب ممالک نے غریب طبقوں کی مدد کا اعلان کردیا ہے
عرب ممالک نے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے غریب طبقوں کی مدد کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے وزراء برائے سماجی امور نے اتوار کے روز کورونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس اردن کی درخواست پر طلب کیا گیا جس میں وبا کے سماجی و انسانی مسائل اور اُن سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

عرب لیگ میں سماجی امور کے ادارے کی سربراہ اور معاون سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ھیفا ابوغزالہ نے بتایا کہ ’سماجی امور کے عرب وزراء نے وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں اپنے اپنے ممالک کے تجربات پیش کیے اور ایک دوسرے کو مالی و تکنیکی دشواریوں سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں تمام عرب ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کورونا کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے طبقوں کی مدد کی جائے گی، بالخصوص معذوروں، بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ’تمام عرب ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہریوں کو سماجی وانسانی مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لیے جملہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘۔

وزراء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عرب ممالک بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے ساتھ کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کریں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BPKALe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times