Monday, June 15, 2020

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا بخاری اور ان کے اہلخانہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیرا بخاری کے شوہر اور ساس سسر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی انہوں نے تصدیق کی۔

ایم پی اے سمیرا بخاری کا کہنا تھا کہ طبعیت ناساز ہونے پر انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سمیرا بخاری اور ان کے گھر والوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BeIOD3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times