Wednesday, June 3, 2020

کورونا سے جان چھُٹی نہیں کہ ایک اور خطرہ منڈلانے لگا، جوڑ، دل اور اعصابی نظام پر حملہ

روس میں خون چوسنے والے کیڑے تباہی مچانے لگے ہیں
روس میں کورونا وائرس کے بعد خون چوسنے والے کیڑے تباہی مچانے لگے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبریا کے ایک ریجن میں خون چوسنے والے کیڑوں کی بڑی تعداد نے شہری آبادی کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے شائع کردہ اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معمول سے زیادہ کیسز سامنے آنے کی وجہ سے اسپتالوں میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وسطی روس کے کراسنیارسک خطے میں خون چوسنے والے کیڑوں سے 8215 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 2125 بچے بھی شامل ہیں۔

کراسنیارسک شہر کے نواحی علاقوں میں فی مربع کلو میٹر 214 افراد خون چوسنے والے کیڑوں کا شکار ہوئے ہیں جبکہ اس سے محفوظ افراد کی تعداد 0.5 ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خون چوسنے والے کیڑے کے کاٹنے سے دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اس کے علاوہ یہ جوڑ، دل اور اعصابی نظام پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2015 میں ان کیڑوں کے کاٹنے کے سبب ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، طبی ماہرین کے مطابق اگر اس بیماری کا علاج نہ کیا جائے تو اکثر افراد معذور ہوجاتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XYXDkT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times