Monday, June 1, 2020

سعودی عرب میں بچوں پر عائد بڑی پابندی ختم کر دی گئی

سعودی عرب میں بچوں پر عائد بڑی پابندی ختم کر دی
سعودی عرب میں بازاروں اور تجارتی مراکز میں بچوں کو لانے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے، 15 برس سے کم عمر بچوں کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں اتوار سے 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو بھی تجارتی مراکز میں آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمٰن الحسین کے مطابق اتوار 31 مئی سے بازاروں اور تجارتی مراکز میں 15 برس سے کم عمر کے بچوں کو بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ تجارتی مراکز اور مالز کو صارفین کے لیے خصوصی پیشکشیں جاری کرنے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے، یہ اجازت سعودی عرب میں صحت حالات معمول پر آنے والے اقدامات کے تحت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے جمعہ کو کرونا وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے بچانے کے لیے متعدد اقدامات اور شرائط کا اعلان کیا تھا، ان پر اتوار 31 مئی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے بچوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے عوامی مقامات خصوصاً تجارتی مراکز آنے پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اب جبکہ مملکت بھر میں وائرس کے حوالے سے صورتحال قابو میں آگئی ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gIa5yd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times