
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ دنیا بھرمیں مداح ان کے دیوانے ہیں اوران کی اداکاری کو بہت پسند بھی کرتے ہیں اور اسی اداکاری کی بنیاد پر وہ متعدد قومی اور بین القوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔
اس وقت سوشل میڈیا پراداکارہ کی تصاویرخوب وائرل ہورہی ہیں لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ اداکارہ کی ہمشکل ہیں جن کو دیکھ کرکوئی کہہ نہیں سکتا کہ یہ ماہرہ خان نہیں بلکہ ’کوراساہ انور‘ نامی لڑکی ہیں۔
ماہرہ خان کے مداح بھی ان کی ہمشکل دیکھ کرحیران ہوگئے ہیں اور یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ کوراساہ انورنامی لڑکی اداکارہ ماہرہ خان سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NtuN7A
0 comments: