Tuesday, June 9, 2020

کورونا کے پے در پے وار کا اثر اب اسٹاک مارکیٹ پر بھی، خریدار نہ ہونے کے سبب شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا اور انڈیکس میں50 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

منگل کے روز جب کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس34 ہزار749 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں شدید مندی رہی ہے۔

مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے سبب شیئرز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور انڈیکس بھی تنزلی کا شکار رہا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس31 پوائنٹس کی کمی سے34,717.68 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور30,747,694 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,483,670,123 پاکستانی روپے رہی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ympfku

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times