Monday, June 1, 2020

پمزاسپتال انتظامیہ نے موت مشکل بنا دی، کینسر کا مریض انتقال کے بعد کورونا پازیٹو قرار دیدیا

پمز اسپتال
شہر اقتدار کے بڑے اسپتال میں مرنا مشکل بنا دیا گیا، کینسر سے مرنے والے شخص کو کورونا مریض قرار دے دیا، لواحقین کے احتجاج پر اسپتال انتظامیہ نے ہتھیار ڈال دئیے۔

پمز اسپتال میں کشمیر کا شہری زندگی کی بازی ہار گیا، ڈاکٹروں نے لواحقین کی زندگی مشکل بنا دی۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا مظہر سلیم کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے موت کے ہاتھوں ہار گیا ،ڈاکٹروں لوحقین کے علم میں لائے بغیر مرنے والے شخص کا کورونا سیمپل این آئی ایچ بھجوا دیا۔

قومی ادارہ صحت نے مرنے والے مظہر سلیم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو بتایا تو لواحقین نے پرائیویٹ لیب سے رجوع کیا،جہاں سے نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ آگئی، اسپتال انتظامیہ نے لاش قبضہ میں لیکر لواحقین کو لال جھنڈی دکھا دی،لواحقین کے احتجاج کے بعد اسپتال انتظامیہ نے لاش حوالے کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZXMP9q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times