
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف نے نیشنل لوکہسٹ کنٹرول سینٹر(این ایل سی سی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر این ایل سی سی کے چیف کو آرڈی نیٹر لیفٹننٹ جنرل معظم اعجاز نے آرمی چیف کو ٹڈی دَل کے حملوں پر قابو پانے کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
آرمی چیف نے این ایل سی سی کے ٹڈی دَل پر قابو پانے کے لیے ترتیب دیے گئے نیشنل ایکشن پلان میں مربوط کوششوں پر این ایل سی سی کے اقدامات کو سراہا اور اس سلسلے میں سول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے ہدایت کی۔
COAS reiterated that Army will make all possible resources available to help civil admin combat locust threat. He stressed effective control ops are essential for ensuring food security & mitigating negative eco impact. Govt already declared national emergency in this regard. 2/2 pic.twitter.com/QqNfkVDnJr
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 4, 2020
ان کا کہنا تھا کہ غذائی تحفظ اور منفی ماحولیاتی اثرات کی روک تھام کے لیے ٹڈی دَل پر قابو پانے کے آپریشنز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ حکومت پہلے ہی اس حوالے سے قومی ایمرجنسی کا اعلان کرچکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cALGr4
0 comments: