Thursday, June 18, 2020

اوورسیز پاکستانیوں کے روزگار کا بندوبست ہوگیا، وفاقی حکومت کا اہم اعلان جانئے

اوورسیز پاکستانیوں کے روزگار کا بندوبست کرلیا ہے
وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی بے روزگاری کے پیش نظر انہیں روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری نے خصوصی پورٹل تیار کرلیا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ملازمتوں سے برطرف یا وطن واپس آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اہم خبر آگئی، حکومت نے نوکریوں سے برطرف محنت کشوں کو روزگار دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پورٹل تیار کیا ہے، جہاں ملازمتوں سے محروم ہوکر وطن واپس آنے والوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جن اوورسیز پاکستانیوں کی بیرون ملک نوکری ختم ہوچکی ہے تو وہ خود کو ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کروائیں، درخواستیں دینے والے افراد حکومتی کوشش سے دوبارہ ملازمت کے اہل ہوسکتے ہیں۔

ملازمتوں سے محروم ہوکر وطن واپس آنے والے اب دوبارہ روزگار کے اہل ہوں گے، اس سلسلے میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کو آپریشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے، حکومت کی کوشش سے وہ دوبارہ ملازمت کے اہل ہوسکتے ہیں۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ رجسٹریشن کروانے والے افراد سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانی حکومت کی طرف سے مالی مدد بھی حاصل کرسکیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YPWSva

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times