Sunday, June 7, 2020

پنجاب میں کورونا کے کتنے مریض ہیں؟ پی ایم اے کا چونکا دینے والا دعویٰ

لاہور میں کورونا کے پینتیس لاکھ مریض موجود ہیں
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں کورونا کے پینتیس لاکھ جبکہ پنجاب میں دو کروڑ مریض موجود ہیں۔

پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد کورونا مریض ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

پی ایم اے پنجاب کے عہدیداروں کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے شہادتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ جو لوگ سمجھتے تھے کہ یہ وبا کچھ نہیں، اب ان کو پتا چل رہا ہے۔

پی ایم اے کا دعویٰ ہے،اب ہر گھر میں سے کورونا کا کوئی نہ کوئی مریض نکل رہا ہے۔ اس وقت لاہور میں کورونا کے 35 لاکھ سے زیادہ مریض ہیں۔ اسی طرح پورے صوبے کی بارہ کروڑ آبادی ہے۔ اس وقت اس میں سے دو کروڑ سے کم کورونا کے مریض نہیں ہیں۔

پی ایم کے عہدیداران کا کہنا تھا ،حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سےکورونا وبا پھیلی، حکومت نے ابتدا سے ہی کورونا پر قابو پانے کے لیے مناسب حکمت عملی نہیں اپنائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MG78Ai

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times