
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسافر کا فضائی ٹکٹ کرفیو پاس کا متبادل ہے، اس کی موجودگی میں پاس لینے کی ضرورت نہیں۔
اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ محکمہ شہری ہوا بازی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہری کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ جس شخص کی فلائٹ کا وقت کرفیو کے دوران ہو اور وہ ایئرپورٹ سے دور رہتا ہو تو کیا ایئرپورٹ پہنچنے کے لیے اسے کرفیو پاس لینا ہوگا؟۔
اور یہ بھی سوال کیا گیا کہ آن لائن پاس جاری کرنے والی ایپلی کیشن میں فضائی سفر کرنے کے لیے پاس جاری کرنے کا آپشن موجود نہیں تو مسافر کو کون سا پاس جاری کرنا ہوگا۔
ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان محکمہ شہری ہوا بازی نے واضح کیا ہے کہ فضائی ٹکٹ بذات خود کرفیو پاس ہے۔
اس کی موجودگی میں پاس لینے کی ضرورت نہیں خواہ مسافر کو سفر کے لیے ایئر پورٹ جانا ہو یا آنے والے مسافر کو ایئرپورٹ سے گھر جانا ہو۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی ٹکٹ کی موجودگی میں مسافر کو پرواز سے 3 گھنٹے پہلے تک ایئرپورٹ جانے یا آنے والے مسافر کو پہنچنے سے 3 گھنٹے بعد تک گھر جانے کی اجازت حاصل ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UXM257
0 comments: