
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں باقاعدہ حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت غوری ٹاؤن کے فیز 4 اور 5 کو سیل کیا جائے گا۔
اسلام آباد کی انتظامیہ کے مطابق آج شام سات بجے سے دونوں علاقے سیل کردیے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غوری ٹاؤن کے فیز 4 اور 5 کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر دونوں علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ جس علاقے میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا وہ سیل کردیے جائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31ka4v4
0 comments: