Sunday, June 21, 2020

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان نگل گیا، پستول کس کا تھا؟ تفتیش جاری

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان نگل گیا
کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا، سچل گوٹھ میں 17 سالہ تنویر نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو گولی مار لی۔

کراچی کے علاقے سچل گوٹھ کا رہائشی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اپنی زندگی ہار بیٹھا، ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنانے کے چکر میں لڑکے نے خود کو ہی گولی مار لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تنویر کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پستول کس کا تھا تفتیش کی جارہی ہے۔ جبکہ اس بات کا بھی پتا لگایا جارہا ہے کہ آیا وہ اکیلے ویڈیو بنارہا تھا یا کوئی اور بھی اس کے ساتھ تھا۔

پولیس اس پہلو پر بھی تفیتیش کررہی ہے کہ آخر کیا نوبت آئی کہ ملزم نے خود کو گولی مارلی۔

خیال رہے کہ ملک میں اسی ناعیت کے درجنوں حادثات پیش آچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پراپنی تشہیر کے لیے ہر شخص بالخصوص نوجوان نسل مختلف طریقے اپنا رہے ہیں، خاص طور پران دنوں ٹک ٹاک’ کے ذریعے ہر خاص و عام اپنی ویڈیوز بناکر لائک اور شیئر چاہ رہا ہے تاکہ بڑے پیمانہ پر لوگ اسے پہچان سکیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CshPVs

0 comments:

Popular Posts Khyber Times