Thursday, June 11, 2020

گلوکارعاطف اسلم ساری زندگی کس انسان کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں؟ مداحوں کو اپنی دل خواہش بتادی

پاکستان کے نامور گلوگار عاطف اسلم
پاکستان کے نامور گلوگار عاطف اسلم نے گلوکاری چھوڑنے سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کریا۔

گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں اذان کی ویڈیو جاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

رمضان المبارک میں بھی عاطف اسلم نے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں 'اسماءالحسنیٰ' کو اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سب کو محظوظ کیا تھا۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عاطف اسلم نے مسجد الحرام میں اذان دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے ساتھ ساتھ دین کو بھی رکھنے کی کوشش کررہا ہوں، انسان ہوں ، انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں‘۔

گلوکاری چھوڑے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’میں میوزک نہیں چھوڑنے والا اور نہ ہی چھوڑوں گا، دماغ میں ایسا کوئی سلسلہ نہیں کہ میوزک چھوڑ دوں‘۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ایک دعا ہمیشہ ہوتی ہے کہ میں خانہ کعبہ (مسجد الحرام) میں اذان دے دوں، اس کی سفارش کرنے والے انسان کے لیے ساری زندگی کام کرنے کو تیار ہوں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AfDsYs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times