Tuesday, June 2, 2020

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کا بڑا اعلان

سعودی محکمہ پاسپورٹ
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے عوام کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ کوئی بھی شہری صرف اس صورت میں دفتر آئے جس کا کام کسی وجہ سے آئن لائن نہ ہوسکتا ہو۔

 کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد کیلئے سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں میں ملازمین اور عوام کا غیر ضروری آمد پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن سرکاری دفاتر میں عوام کے رش دیکھ کر ایک بار پھر حکومت نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ پاسپورٹ ریاض کے ڈائریکٹر نے عوام کو ایک بار پھر متنبہ ہے کہ کوئی بھی شہری یا مقیم غیرملکی پیشگی تاریخ اور وقت لے کر ہی ایسی صورت میں دفتر سے رجوع کرسکتا ہے جبکہ اس کا مطلوبہ کام کسی وجہ سے آن لائن نہ ہوسکے۔

یاد رہے کہ اتوار کو دفاتر کھلنے پر محکمہ پاسپورٹ کے سامنے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔ نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے وڈیو وائرل ہونے پر مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ کے حکام رجوع کرنے والوں کو منظم کریں اور سرکاری محکمے کے سامنے مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔

محکمہ پاسپورٹ ریاض نے سوشل میڈیا کے صارفین کے مطالبے کا نوٹس لیتے ہوئےوضاحت کی ہے کہ دراصل کچھ لوگوں نے دفتر آنے سے قبل آن لائن اپائمنٹ لیا تھا. انہیں تاریخ اور وقت متعین کرکے بتایا گیا تھا کہ فلاں دن اور فلاں وقت اپنے کام نمٹانے کے لیے دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں تاہم بڑی تعداد میں ایسے لوگ دفتر پہنچ گئے جنہوں نےاپائمنٹ نہیں لیا تھا۔

محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ اگر ان میں سے کسی کو محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرنا ضروری ہو تو حفاظتی ماسک، دستانوں اور دو میٹر کے فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی، ایسے کسی بھی سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کو محکمہ پاسپورٹ کوئی سروس نہیں دے گا جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضوابط کی پابندی نہیں کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3crxX5Q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times