
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم انہیں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔
وزارت ریلوے نے بتایا ہے کہ شیخ رشید ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔
مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا، طبیعت کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dJHmqS
0 comments: