
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں نسارگا نامی طوفان موجود ہے، جس کے باعث ملک کے ساحلی علاقوں میں70سے80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
منگل کو این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق نسارگا نامی سمندری طوفان کراچی سے11سوکلومیٹرجنوب میں ہے تاہم بحیرہ عرب میں طوفان سے پاکستانی ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو مذکورہ صورتحال کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے سندھ کے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ 4جون تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بحیرہ عرب میں کیار نامی سمندری طوفان پیدا ہوا تھا جس کا رخ کراچی کی جانب تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ طوفان نے اپنا رخ یمن کی جانب موڑ لیا بعد ازاں وہ طوفان کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر از خود ختم ہو گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cmDryM
0 comments: