Saturday, June 6, 2020

مہنگائی کے ستائےعوام کے لیے بُری خبر آ گئی، آٹے کی قیمت میں کتنا اضافہ؟

آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا ہے
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔

مہنگائی کے ستائےعوام کے لیے بُری خبر آ گئی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے اضافے کے بعد 975 روپے کا ہو گیا۔ لاہور میں گزشتہ 10 روز میں آٹے کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔

10 روز قبل آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ جو اب 170 روپے اضافے کے ساتھ 975 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ماہرین کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس نے ملکی معیشت کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ملکی معیشت کا حجم 440 کھرب سے سکڑ کر 415 کھرب تک رہ گیا اور کورونا کے باعث معیشت 25 کھرب روپے سکڑ گئی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4 رہی اور مجموعی طور پر جی ڈی پی کی مد میں نقصان 3.6 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

نئے مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 2.3 فیصد تجویز کیا گیا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ اور ماہرین 1.9 فیصد گروتھ دیکھ رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UgeO0g

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times