Monday, June 15, 2020

وزیر اعظم دو روز کے دورہ سندھ کیلئے آج کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم دو روز کے دورہ سندھ کیلئے آج کراچی پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورہ سندھ پر کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم منگل کی رات کراچی میں قیام کریں گے اور اس دوران گورنر ہاؤس کے احاطے میں قائم کورونا مریضوں کے لیے موبائل اسپتال کا معائنہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے بدھ کی صبح پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان بدھ کی دوپہر لاڑکانہ پہنچیں گے جہاں احساس پروگرام سینٹر کے دورے کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

بعدازاں وزیر اعظم بدھ کو ہی لاڑکانہ سے واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MZol7V

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times