Monday, June 15, 2020

شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا، دعا کی درخواست کردی

سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 

شہلا رضا نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا ارکان سندھ اسمبلی کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zwKK9B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times