Sunday, June 7, 2020

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات ہوئی ہے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سمیت افغان مہاجرین کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3h6sm8E

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times