
غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق فرانسیسی صدر نے قوم سے خطاب میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں کیفے اور ریسٹوریٹ آج سے کھل جائیں گے۔
فرانسیسی صدر نے آج سے یورپین ممالک کے ساتھ سرحد کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 22 جون سے اسکول اور کالجز کو بھی کھول دیا جائے گا۔
فرانس بھر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28 جون سے شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ فرانس میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 29 ہزار 400 سے زائد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 79 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 41 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 649 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 33 لاکھ 91 ہزار 192 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hA12zZ
0 comments: