
ذرائع کے مطابق انفارمیشن سیکریٹری پیپلز پارٹی احسان ابڑو نے بتایا ہے کہ مولا بخش چانڈیو کی اہلیہ ، بیٹا، بہو اور ایک ملازمہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،
انہوں نے بتایا کہ مولا بخش چانڈیو سمیت تمام افراد نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کیسز 31 ہزار سے تجاوزکر گئے ہیں۔ صوبےمیں کیسزکی مجموعی تعداد 31ہزار 86 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےمیں ایک ہزار439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اموات کی تعداد 500 سے تجاوزکرگئی۔ صوبےمیں اموات کی تعداد 526 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبےمیں 24گھنٹے کے دوران 23 اموات ہوئیں۔ ان میں سے 17 اموات کراچی اور 6 اموات سندھ کے دیگر شہروں میں ہوئیں۔
پاکستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 3,938 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 76,398 ہو گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yZMfwX
0 comments: