Friday, June 19, 2020

"جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے" دماغ تک پہنچی کیل مگر نوجوان زندہ کیسے؟ حیران کن خبر

کامیاب آپریشن کر کے معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے نوجوان کے دماغ میں موجود کیل نکال لی ہے
چین میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے نوجوان کے دماغ میں موجود کیل نکال لی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چین کا پچیس سالہ نوجوان تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہے اور وہ عمارتوں کی تعمیرات کے مختلف پروجیکٹس کرتا ہے۔

رواں برس جب وہ اپنے کام پر موجود تھا تو اُس نے گن سے کیل دیوار میں ٹھونکنے کی کوشش کی مگر مشین بند ہوگئی جس کے بعد اس نے کام روک دیا۔

بعد ازاں بے دھیانی میں نوجوان سے گن اچانک چل گئی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ انچ سے لمبی اسٹیل کی کیل ٹھوڑی سے اُس کی کھوپڑی میں گھسی اور دماغ تک پہنچ گئی۔

نوجوان کے ساتھی اُسے اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹر نے کیس لینے سے انکار کیا اور پھر اسے بڑے اسپتال جانے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹرز نے مطابق نوجوان جس وقت اسپتال پہنچا اُس کا چہرہ خون سے لت پت تھا اور سر میں سوراخ تھا، حیران کن طور پر نوجوان ہوش و ہواس میں بات کررہا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ہم نے نوجوان کو داخل کرنے کے بعد سٹی اسکین کیا تو معلوم ہوا کہ کیل دماغ میں موجود ہیں، رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ہم نے آپریشن کرنے کا ارادہ کیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہمارے لیے سب سے اہم نوجوان کی جان بچانا تھا، آپریشن میں کئی پیچیدگیاں تھیں جس کے لیے ہم نے ماہر سرجن کی خدمات حاصل کیں اور چار گھنٹے طویل آپریشن کر کے کیل کو باہر نکالا۔

آپریشن کے بعد نوجوان کو چوبیس گھنٹے بعد ہوش آیا اور وہ بالکل صحت مند ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V2w2ii

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times