
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا بھرمیں عبادت گاہیں کھولی جا رہی ہیں اور اب پاکستان بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بھی 29 جون کو کھول دی جائے گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
As places of worship open up across the world, Pakistan prepares to reopen the Kartarpur Sahib Corridor for all Sikh pilgrims, conveying to the Indian side our readiness to reopen the corridor on 29 June 2020, the occasion of the death anniversary of Maharaja Ranjeet Singh.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) June 27, 2020
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری دوبارہ کھولنے کے لیے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے۔ کورونا کے پیش نظر کرتار پور راہداری 16 مارچ کو بند کر دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں اور بھارت کو صحت رہنما اصولوں کا ضابطہ کار طے کرنے کی بھی دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 74 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 4 ہزار 35 ہو گیا ہے۔
ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 883 ہو گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fVlB8e
0 comments: