
کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منوری سمیت ملک بھر کی سیکڑوں مساجد عام نمازیوں کیلئے بند کردی تھیں، مقدس ترین شہر کی مساجد بھی 3 ماہ سے بند پڑی تھیں۔
سعودی مذہبی امور کی وزارت نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مساجد کو دوبارہ کھولنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جائے نماز کو صرف ایک بار استعمال کیا جائے اور نمازی ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے مساجد میں نشانات لگا دیئے گئے ہیں۔ رضاکار مساجد میں داخل ہونے پر نمازیوں کو حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔
سعودی عرب میں کرونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد ایک ہزار 184 تک پہنچ چکی ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BsHFI8
0 comments: