Thursday, June 18, 2020

میرا کی ایک اور کہانی سامنے آگئی

بچپن میں ڈاکٹر بننے کی بڑی خواہش تھی جس نے مجھے آج شدید بے چین کر رکھا ہے
لالی ووڈ سٹار میرا نے کورونا وباء میں فرائض سر انجام دینے والے طبی عملے کو زبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں ڈاکٹر بننے کی بڑی خواہش تھی جس نے مجھے آج شدید بے چین کر رکھا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا yکہ اگر موجودہ مشکل دور میں ڈاکٹرز مسیحا کا کردار ادا نہ کرتے تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن ہاتے ۔

کورونا وباء میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ محاذ پر فرائض سر انجام دے رہا ہے جو قابل تحسین ہے اور پوری قوم طبی عملے کی شکر گزار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی اور بڑے خواب سجائے تھے لیکن جب آج یہ خواہش پوری نہیں ہوئی اور ملک پر مشکل وقت ہے تو مجھے بڑی بے چینی ہوتی ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3der88e

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times