
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹرز پر گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے مینسر گاؤں میں 13سالہ اقراء شبیر جاں بحق ہوگئیں۔ بھارتی فائرنگ سے اقراء کی والدہ اور ایک 12سالہ لڑکا بھی شدید زخمی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ 18 جون کو بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید ہوگئے تھے۔ قبل ازیں باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔ بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BowL6o
0 comments: