
جج محمد اصغرعلی توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کی اور آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل آصف علی زرداری کی جانب سے حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دی جس کو مسترد کر دیا گیا۔
فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ آصف زرداری کے وارنٹ جاری نہ کیےجائیں وہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سینئر وکیل عدالت میں بیان حلفی دے رہا ہوں، یہ بڑی بات ہوتی ہے۔ آصف زرداری سابق صدر پاکستان ہیں وہ کہیں بھاگ نہیں رہے۔
جج اصغر علی نے ریمارکس دیے کہ میں نے اب آرڈر کر دیا ہے وہ اب واپس نہیں ہو گا۔ عدالت نے آپ سے ایڈریس مانگ کراس پر سمن جاری کیا تھا لیکن وہ پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔
نیب نے نوازشریف کو سمن برطانیہ بھجوانے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔ عدالت آگاہ کیا گیا کہ نوازشریف برطانیہ میں ہیں اور انہیں دفترخارجہ کے ذریعے وارنٹ بھیجے گئے ہیں۔
احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق صدر آصف علی زردای کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iduBYc
0 comments: