Monday, June 22, 2020

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کم کیے ہیں: شبلی فراز

شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق اپوزیشن رکن اسمبلی کا الزام جھوٹا قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ایک رکن اسمبلی کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا ایک منتخب عوامی نمائندے کی جانب سے ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کی توقع نہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات بھی کم کیے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dnQ7Wr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times